• news

حکومت نے مشاہد اللہ کے بیان پر فی الحال جوڈیشل کمشن بنانے کا ارادہ ملتو ی کر دیا

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی حکومت اپنے سابق وزیر مشاہد اللہ خان کے بیان پر فی الحال جوڈیشل کمشن بنانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ جوڈیشل کمشن کے قیام کا فیصلہ سابق وفاقی وزیر کے وضاحتی بیان کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت مشاہد اللہ کے بیان بارے کمشن بنانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ فی الحال مشاہد اللہ خان کو سنا جائے اگر ضروری ہوا تو قانونی ماہرین کی مشاورت کے بعد ہی جوڈیشل کمشن بنانے کا فیصلہ کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن