• news

سیلاب سے نہری ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کے سروے کا فیصلہ کر لیا : یاور زمان

لاہور ( خبر نگار) صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال سے نہری ڈھانچے و دیگر تنصیبات کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے جلد سروے کئے جائیں گے تا کہ اس ڈھانچے کو اپنی اصل شکل میں بحال کیا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے محکمہ آبپاشی کے سینئر افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیف انجینئر (لاہور زون) خالد حنیف بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری (آپریشن) چوہدری محمد اشرف، جنرل مینجر (پیڈا) چوہدری خاور نذیر، چیف انجینئر (ریسرچ) وقار حسین وڑائچ اور چیف انجینئر فلڈ محمد یونس بھٹی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں صوبائی وزیر آبپاشی کو سیلاب کی موجودہ صورتحال اور محکمانہ اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن