• news

حکومت‘ سکیورٹی اداروں کو پنجاب کے شہری علاقوں پر خصوصی توجہ دینا ہوگی

اسلام آباد (سجاد ترین/ خبرنگار خصوصی) سانحہ شادی خان اٹک کے بعد حکومت اور سکیورٹی اداروں کو پنجاب کے شہری علاقوں پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ پہلے عام تاثر تھا کہ پنجاب میں انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی بھرپور انداز میں نہیں ہو رہی مگر چند ہفتے قبل پنجاب میں لشکر جھنگوی کے خلاف بہت بڑی کارروائی کی گئی جس کے نتیجہ میں ملک اسحاق ان کے دو بیٹے اور دیگر ساتھی پولیس مقابلے میں مارے گئے جس کے بعد کسی ردعمل کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا اب شہری علاقوں میں سکیورٹی فورسز کو کارروائیاں موثر انداز میں شروع کرنا ہوں گی۔ اکتوبر 2014ء میں پنجاب کی وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد شجاع خانزادہ انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کی نگرانی کررہے تھے۔ شہری علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ عوام کو بھی بھرپور تعاون کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن