• news

’’دہشت گرد قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے‘‘ اٹک حملے کیخلاف سول سوسائٹی کا مال روڈ پر مظاہرہ

لاہور (خبر نگار)سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان نے اٹک میں شہید ہونے والے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ و دیگر شہریوں کی شہادت پر چیئرنگ کراس دی مال لاہور پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں شرکاء نے اس دہشتگردی کی کارروائی کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ یہ بزدل دہشتگرد ایسی کارروائیوں سے قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے۔ اس موقع پر عبد اللہ ملک نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شجاع خانزادہ ایک بہادر اور نڈر نہ صرف سپاہی تھے بلکہ وہ ایک مدبر اور بہترین سیاستدان تھے۔ انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے کروڑوں پاکستانیوں کی جانوں کو محفوظ بنایا۔ آج پوری قوم ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ان کے لواحقین کے ساتھ انتہائی دکھ اور درد کا اظہار کرتی ہے۔ مظاہرے میں رانا اکرام ربانی، آمنہ ملک، اکمل اویسی، افتخار ڈھلوں ایڈووکیٹ، رانا عباد، شمع بٹ، روبینہ، فہد، اقلیتی نمائندوں، میڈیا اورسیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے امن کے دیئے بھی روشن کئے۔

ای پیپر-دی نیشن