شہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے، ’’شجاع خانزادہ تیری جرأت کو سلام‘‘: مریم نواز کا ٹوئیٹ
لاہور (این این آئی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ اپنے ٹوئیٹ میں مریم نواز نے کہا کہ شجاع خانزادہ کی عظمت کو سلام ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔