• news

اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس پاکستان کو ایشیائی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری بنک کے دائرہ کار میں لانے کی منظوری

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں پاکستان کو ایشیائی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری بنک کے دائرہ کار میں لانے کی منظوری دے دی گئی۔ اتوار کے روز یہ اجلاس ہوا جس میں ایشیائی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری بنک کے قیام کے حوالے سے نمائندہ اجلاس جو 24,25 اگست کو جارجیا میں منعقد ہو گا کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ اجلاس میں بنک کے صدر کی تقرری کی جائے گی اور بنک کا دائرہ کار متعین کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے وزارت خارجہ سمیت تمام متعلقہ وزارتوں کے ساتھ رابطہ رکھا جائے تاکہ بنک کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کا موقف بہتر انداز میںپیش کیا جا سکے۔
اسحاق ڈار/ اجلاس

ای پیپر-دی نیشن