اقتصادی راہداری معاشی ترقی کی پٹی‘ خطے کے تمام ممالک کو فائدہ ہوگا
اسلام آباد (این این آئی) چین پاکستان اقتصادی راہداری معاشی ترقی کی ایک پٹی ہے جسے چین اور پاکستان پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کیلئے سائنسی منصوبہ بندی کے مطابق تعمیر کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ خطے کے دوسرے ملکوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ یہ راہداری دونوں ملکوں کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون پر مبنی اقدامات اور منصوبوں کا جامع پیکیج ہے جس میں اطلاعات نیٹ ورک، بنیادی ڈھانچے، توانائی، صنعتیں، زراعت، سیاحت اور متعدد دوسرے شعبے شامل ہیں۔ راہداری کے تحت توانائی کے منصوبوں سے پاکستان میں توانائی کے حالیہ بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ راہداری سے خصوصاً پسماندہ علاقوں میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
راہداری