این اے 122 دھاندلی کیس : ٹربیونل نے فیصلہ محفوظ کر لیا، 22 اگست کو سنایا جائیگا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) کاظم علی ملک کی سربراہی میں الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 سے متعلقہ دھاندلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فیصلہ 22 اگست کو سنایا جائے گا۔ سردار ایاز صادق اور عمران خان کے وکلا نے دلائل مکمل کر لئے ہیں۔ ٹربیونل میں چیئرمین نادرا بھی بیان قلمبند کرا چکے ہیں۔ قبل ازیں این اے 122 کے ذیلی حلقہ پی پی 147 کا فیصلہ بھی محفوظ کر چکا ہے۔ امکان ہے کہ وہ بھی 22 اگست کو ہی سنا دیا جائے گا۔