بیرون ملک جانیوالوں کی سکریننگ بہتر کی جائے ڈبلیو ایچ او کی پاکستان، افغانستان کو وارننگ
نیویارک (اے ایف پی+نوائے وقت رپورٹ) صحت کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایچ او نے پاکستان افغانستان کو وارننگ دی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان سے بیروک ملک جانیوالوں کی سکریننگ بہتر کی جائے۔ پاکستان، افغانستان پولیو وائرس پھیلنے سے روکنے کی کوششیں تیز کریں۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ افغانستان میں ہوائی سفر کرنے والوں کی سکریننگ نہیں ہو رہی اور ویکسی نیشن روکے جانے کے بعد قندھار کے حوالے سے خدشات سب سے زیادہ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان میں اس سال 29 اور 7 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔