• news

پاک فوج پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے باعث منفرد حیثیت رکھتی ہے: چیف آف سٹاف قطر

راولپنڈی (این این آئی) قطر کی مسلح افواج کے سربراہ نے پاکستانی فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے پاک فوج اپنی بھرپور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے باعث منفرد حیثیت رکھتی ہے ٗ قطر پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔چیف آف سٹاف قطر میجر جنرل (پائلٹ)غنیم بن شاہین الغنیم نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ملاقات کے دور ان باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا قطر کے چیف آف سٹاف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو سراہا ۔قبل ازیں قطر کی مسلح افواج کے سربراہ نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔معزز مہمان نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا اس موقع پر انہیں آپریشن ضرب عضب کی تازہ صورتحال کے بار ے میں آگاہ کیا گیا۔ جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔

ای پیپر-دی نیشن