• news

سابق کھلاڑی ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کے مخالف، ہم حامی ہیں :شکیل شیخ

اسلام آباد (حافظ محمد عمران/ نمائندہ سپورٹس) ہم محکموں کی کرکٹ کے حمایتی ہیں۔ چند نامور اور سابق کرکٹرز دراصل ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کے سخت مخالف ہیں۔ اس معاملے میں ہمرا موقف بہت واضح اور صاف ہے۔ جو کوئی بھی محکمانہ کرکٹ کی مخالفت کرے گا ہم اس کی مخالفت کریں گے۔ محکموں کا پاکستان کرکٹ میں بہت مثبت کردار رہا ہے۔ کھلاڑیوں کو مستقل ملازمتوں کے ساتھ ساتھ کھیل کے فروغ میں بھی محکموں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن اور کرکٹ کمپنی کے چیئرمین شکیل شیخ نے ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میں وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ملکی کرکٹ میں وقت اور حالات کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں کی جائیں۔ ریجنز کی کرکٹ کو سپورٹ کرنے اور انہیں با اختیار کرنے کا فائدہ بھی کھیل اور کھلاڑیوں کو ہو گا۔ علاقائی کرکٹ میں شفافیت کے لئے بھی سپانسر شپ کا کردار بہت اہم ہو گا۔



ای پیپر-دی نیشن