• news

ڈی جی سپورٹس کا دورہ انٹرنیشنل پول کمپلیکس، افتتاحی انتظامات کا جائزہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب عثمان انورنے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں نئے تعمیر ہونیوالے انٹرنیشنل سوئمنگ پول کمپلیکس کے افتتاح کیلئے انتظامات کاحتمی جائزہ لیا اورانٹرنیشنل ٹینس سٹیڈیم و دیگر سپورٹس کے زیرتعمیرمنصوبوں کا بھی معائنہ کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر مشتاق ٹوانہ، پی آر او عبدالرﺅف روفی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم قیصر اور دیگر افسران بھی انکے ساتھ تھے۔ بعدازاں انہوں نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ٹینس سٹیڈیم اور جاری سپورٹس کے دیگر منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔ انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں بین الاقوامی معیار کے دو پول بنائے گئے۔ ایک 50اور دوسرا25میٹر کا ہے۔، دونوں پولز میں بین الاقوامی معیار کی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں جہاں پر ہم انٹرنیشنل ایونٹس بھی منعقد کراسکتے ہیں،پولز کیلئے آلات بیرون ملک سے منگوائے گئے ہیں، امریکہ کے ماہر ٹیکنیشن نے ہمارے عملے کو تربیت دی ہے،امریکی ماہرین نے سوئمنگ پول کمپلیکس کے عالمی معیار کو سراہتے تعریفی خط بھی لکھا ہے، یہ دونوں پولز پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کیلئے تحفہ ہیں جہاں نوجوان کھلاڑی عالمی مقابلوں کیلئے تیاری کرسکیں گے،سوئمرز کو 6ماہ ٹریننگ دیں گے، پول کمپلیکس ستمبرکے آخر تک مکمل ہو جائے گا، ٹینس سٹیڈیم کے حوالے سے ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کا کہنا تھا کہ اس میں عالمی معیار کی سہولتوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے،یہ منصوبہ 30اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا، جس کے بعد پاکستان سوئمنگ اور ٹینس کے عالمی مقابلے منعقد کراسکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن