• news

نیشنل سکیورٹی کونسل عملاً ختم

اسلام آباد(آن لائن) نواز شریف حکومت نے نیشنل سکیورٹی کونسل کو عملاً ختم کردیا ہے ۔ کونسل کا اجلاس گزشتہ بیس ماہ سے طلب ہی نہیں کیا گیا ۔ نیشنل سکیورٹی کونسل کی تشکیل کا مقصد قوم کو درپیش گونا گوں مسائل کا حل تلاش کرنا اور قومی اتفاق رائے سے مشترکہ موقف اختیار کرنا تھا ۔ مشرف دور حکومت اور زرداری دور حکومت میں نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس باقاعدگی سے ہوتا تھا جس میں قومی مسائل پر مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جاتا ہے نواز شریف نے اقتدار سنبھالنے کے فوری بعد نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب کرنا گوارا ہی نہیں کیا۔ اور قومی مسائل پر یکطرفہ فیصلے کئے جارہے ہیں نیشنل سکیورٹی کونسل کے ممبران میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی تینوں افواج کے سپہ سالار ، وزیر داخلہ ، وزیر خزانہ ، اپوزیشن لیڈر وغیرہ شامل ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن