• news

سپریم کورٹ فوج مخالف بیانات اور اسمبلیوں سے استعفوں پر آئین کی تشریح کرے: شجاعت

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف بیان دینے پر کارروائی اور اسمبلیوں سے استعفے دینے کا طریق کار آئین میں وضاحت سے موجود ہے جس کی تشریح کرنا صرف سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں ہے بلکہ آئین میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اگر ضرورت پڑے تو اُس کی تشریح آئین کے مطابق سپریم کورٹ ہی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی تشریح کے لئے حکومت کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہئے تھا مگر حکومت نے تو یہ کرنا نہیں کیونکہ وہ سارے ڈرامے میں خود ملوث ہے۔ سپریم کورٹ کو چاہئے کہ سوموٹو ایکشن لے کر تشریح کرے تاکہ عوام میں موجود ابہام ختم ہو سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ آئین میں دئیے گئے اختیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے سپریم کورٹ کو سوموٹو ایکشن لے کر آئین میں فوج کے خلاف بیان بازی اور پارلیمنٹ سے استعفوں کے طریقہ کار کے بارے میں تشریح کرنی چاہئے تاکہ یہ مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے۔
شجاعت

ای پیپر-دی نیشن