• news

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ”پاکستان پائندہ باد کانفرنس“ 20 اگست کو ہو گی

لاہور (خصوصی رپورٹر) تقریبات یوم آزادی کے سلسلے میں نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ”پاکستان پائندہ باد کانفرنس“ جمعرات20اگست کوالحمراءہال ، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں دس بجے صبح ہو گی۔ کانفرنس کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن‘ سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ ملک بھر سے نمائندہ وفود‘ کارکنان تحریک پاکستان‘ دانشور‘ اساتذہ¿ کرام‘ طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شرکت کریں گے۔کانفرنس کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
کانفرنس

ای پیپر-دی نیشن