• news

مانگٹانوالہ: دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو تیزاب پلا کر مار ڈالا

مانگٹانوالہ (نامہ نگار) دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تیزاب پلا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی محلہ نذیر آباد کی رہائشی 20 سالہ ثمینہ بی بی کی شادی تین سال قبل پنڈ مانگٹانوالہ کے رہائشی اللہ رکھا سے ہوئی۔ کچھ عرصہ بعد اللہ رکھا دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پر میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا۔گزشتہ روز بھی اللہ رکھا نے اپنی بیوی ثمینہ بی بی پر دباو¿ ڈال کر دوسری شادی کی اجازت مانگی تو ثمینہ بی بی کے انکار پر اللہ رکھا نے اسے زبردستی تیزاب پلا دیا جس پر اس کی حالت غیر ہو گئی تو اللہ رکھا اسے تشویش ناک حالت میں موڑکھنڈا کے ایک نجی ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گیا اور ثمینہ بی بی کے ور ثا کو فون پر اطلاع دی کہ اس نے خودکشی کی کوشش میں تیزاب پی لیا ہے ۔ ورثا نے ہسپتال پہنچ کر علاج معالجہ کی کوشش کی لیکن ثمینہ بی بی دم توڑ گئی۔ پولیس تھانہ مانگٹانوالہ نے ثمینہ بی بی کی والدہ کلثوم بی بی کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم اللہ رکھا کو گرفتار کر لیا۔
بیوی زہر پلا دیا

ای پیپر-دی نیشن