• news

لوڈشیڈنگ جاری : لاہور 16 فیڈر ٹرپ کر گئے گوجرانوالہ میں اوور بلنگ کیخلاف مظاہرہ

لاہور + گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) لاہور سمیت کئی شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روز بھی لاہور میں 6گھنٹے تک بجلی بند کی جاتی رہی جبکہ گوجرانوالہ میں اووربلنگ کیخلاف کسانوں نے گیپکو آفس کے سامنے مظاہرہ کیا اور بل نذر آتش کر دئیے۔ دوسری جانب لاہور کے گنجان آباد علاقوں سمیت قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور ننکانہ صاحب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شکایات بھی موصول ہوتی رہیں۔سسٹم اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں کے 16 فیڈرز ٹرپ کرگئے ۔ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے باعث پانی کی بھی قلت رہی، عوام کو پانی کے حصول میں بھی پریشانی کا سامنا رہا۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری شیڈول کے مطابق شہروں میں6اور دیہی علاقوں میں8گھنٹے کے لئے بجلی بند کر رہے ہیں۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ ہونے سے شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ شہریوں نے واپڈا کے ناروا رویہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کو اجیرن بنا دیا گیا ہے۔ ادھر گوجرانوالہ میں اوور بلنگ کیخلاف کسا نوں نے گیپکو آفس کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مشتعل مظا ہرین گیٹ کھلو انے کیلئے لا ٹھیاں بر سا تے رہے بل بھی جلا ڈالے۔ گیپکو چیف آفس کے سا منے سہا رن چٹھہ ،در گا ہی والا ،رسول نگر، احمد نگر ،قلعہ دیدار سنگھ سمیت دیگر علا قوں کے سینکڑوں لٹھ بردار کسا نو ں نے اوور بلنگ کیخلا ف احتجاجی مظا ہرہ کیا اس مو قع پر مظا ہرین نے حکو مت اور گیپکو افسران کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی مظا ہرین کا کہنا تھا کہ گیپکو نے ظلم کی انتہا کر تے ہو ئے کسا نو ں کو3000 سے چار ہزار تک اضا فی یو نٹس کے بل بھجوائے ہیں متعلقہ ایکسیئن اور ایس ڈی اوز بل درست کر نے کی بجا ئے میٹر اتا رنے کی دھمکیا ں دے رہے ہیں گیپکو آفس کے با ہر احتجاج کے پیش نظر سکیو رٹی اہلکا روں نے گیٹ بند کر دئیے جس پر مظا ہرین گیٹ کھلوانے کیلئے لا ٹھیاں بر سا تے رہے تاہم مظا ہرین نے جی ٹی رو ڈ پر ٹر یفک بلاک کر کے احتجاج کر تے ہو ئے بجلی کے بلوں کو آگ لگا کر جلا ڈالا بعدازاں مقا می ایم پی اے رفا قت گجر نے مظاہرین کے سا تھ مذاکرات کئے جس پر مظا ہرین منتشر ہو گئے۔ کامونکے سے نامہ نگار کے مطابق گیپکو نے پچھلے ماہ کے پندرہ دن صارفین کو لوڈشیڈنگ میں ریلیف دیکر معمول سے کئی گنا اضافی بل بھیج دئیے اور علاقہ میں شدید لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے۔
لوڈشیڈنگ

ای پیپر-دی نیشن