• news

ریسرچ کیلئے مختص بجٹ میں اضافہ ہونا چاہئے‘ لاءاینڈ جسٹس کمیشن

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں لاءاینڈ جسٹس کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ بلڈنگ میں منعقد ہوا جس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس‘ اٹارنی جنرل پاکستان اور سپریم کورٹ کے دو ریٹائرڈ جسٹس شاکر اﷲ جان اور عارف حسین خلجی نے شرکت کی۔ کمیشن کے جوائنٹ سیکرٹری نصراﷲ خان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمیشن نے جوڈیشل آفیسرز عدالتی عملہ کے خلاف‘ بدانتظامی‘ کرپشن‘ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق شکایات کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔ کمیشن نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ ریسرچ کیلئے مختص بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ شکایات کا تشخیصی جائزہ لیا جائے‘ مانیٹرنگ طریقہ کار کو‘ عدالتی نظام میں خود کا کمپیوٹر نظام کے تحت سرانجام دیا جائے تاکہ فوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے۔ اس حوالے سے انسپکشن ججز‘ ممبران انسپکشن ٹیم اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے کردار کا جائزہ لیا جائے کہ وہ کس طرح ماتحت عدلیہ کی کارکردگی کو چیک کر رہے ہیں‘ ان تجاویز کا جائزہ بھی لیا گیا کہ کس طرح بیرون ملک تارکین وطن کو انصاف کی فراہمی اور سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
لاءکمیشن

ای پیپر-دی نیشن