• news

شجاع خانزادہ کی شہادت قومی نقصان ہے، ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے: پنجاب کابینہ اجلاس میں عزم

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب کابےنہ کے خصوصی تعزےتی رےفرنس اجلاس کے دوران صوبائی وزرا، مشےران، معاونےن خصوصی، چےف سےکرٹری، انسپکٹر جنرل پولےس اور سےکرٹرےزنے بھی کرنل(ر) شجاع خانزادہ شہےدکی خدمات کو زبردست الفاظ مےں خراج عقےدت پےش کےا اورکہا کہ ان کی شہادت اےک قومی نقصان ہے تاہم اب ہم ان کے مشن کو آگے بڑھائےں گے اور دہشت گردوں کے خاتمے تک چےن سے نہےں بےٹھےں گے۔ صوبائی وزےر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی شہادت اےک قومی نقصان ہے، انسداد دہشت گردی کےلئے وزےراعلیٰ شہباز شرےف کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلےں گے اور آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائےں گے۔ صوبائی وزےر رانا مشہود احمد نے کہا کہ کرنل شجاع خانزادہ شہےد سچی اورکھری بات کرتے تھے اور انہوں نے محنت سے اپنا مقام بناےا ۔صوبائی وزےر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ کرنل شجاع خانزادہ شہےد نے عظےم مقصد کےلئے قربانی دی ہے اور آج ہم ان کی کمی شدت سے محسوس کررہے ہےں۔ صوبائی وزےر ملک ندےم کامران نے کہا کہ کرنل شجاع خانزادہ شہےد نے بہادری کے ساتھ زندگی بسر کی اور آج وزےراعلیٰ نے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے جو گائےڈ لائن دی ہے اس سے ہمارا بہت حوصلہ بڑھا ہے۔ صوبائی وزےر خلےل طاہر سندھو نے کہا کہ شہبازشرےف نے آج دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں خود قےادت کرنے کا جو اعلان کےا ہے اس پر ہم لبےک کہتے ہےں ۔صوبائی وزےر تنوےر اسلم ملک نے کہا کہ کرنل شجاع خانزادہ شہےد نے اس وطن کےلئے جان قربان کی ہے اور ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کسی بھی قربانی سے درےغ نہےں کرےں گے۔ صوبائی وزےر بلال ےاسےن نے کہا کہ ہم وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کرےں گے۔صوبائی وزےر ذکےہ شاہنواز نے کہا کہ کرنل شجاع خانزادہ شہےد سچے اور کھرے سےاستدان تھے اور وہ ہمےشہ ہمارے دلوں مےں زندہ رہےں گے۔ صوبائی وزےرمحمد شفےق نے کہا کہ کرنل شجاع خانزادہ شہےد صاف گو، جرا¿ت مند اور بردبار شخصےت کے مالک تھے اور انہوں نے صوبے مےں انسداد دہشت گردی کےلئے بہت کام کےا۔ مشےر صحت خواجہ سلمان رفےق نے کہا کہ ہم سب وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی قےادت مےں دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے اپنی جان لڑا دےں گے۔ صوبائی وزےر عطا مانےکا نے کہا کہ ےہ وقت دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کا ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب کابےنہ کے خصوصی تعزےتی رےفرنس اجلاس کے دوران صوبائی وزےر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہےد کی خدمات کے ذکر پر وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف ،صوبائی وزرائ، مشےران، معاونےن خصوصی، چےف سےکرٹری، انسپکٹر جنرل پولےس، چےئرمےن منصوبہ بندی و ترقےات اورسےکرٹری داخلہ آبدےدہ ہوگئے ۔ کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہےد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی آواز بھر آئی اور ان کی آنکھےں نم ناک ہو گئےں۔
اجلاس میں عزم

ای پیپر-دی نیشن