تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال حضرو میں ادویات ڈاکٹروں، نرسز کی عدم دستیابی : محتسب پنجاب نے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) محتسب پنجاب جاوید محمود نے میڈیا رپورٹس پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال حضرو میں طبی سہولیات، ادویات، ڈاکٹروں اور نرسز کی عدم دستیابی کا از خود نوٹس لے کر سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال حضرو میں طبی سہولیات اور عملے کی عدم دستیابی کی وجہ سے شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو بروقت طبی امداد نہ مل سکی انہیں دوسرے شہروں کے ہسپتالوں میں منتقل کرنا پڑا تھا۔ اطلاعات کے مطابق خودکش دھماکے کے زخمی اور متاثرین کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لایا گیا تو سٹریچر اور سٹاف دستیاب نہیں تھا۔ مقامی افراد اور صحافیوں نے زخمیوں کو گاڑیوں سے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال حضرو کی ایمرجنسی میں منتقل کیا تو ڈاکٹرز اور سٹاف دستیاب تھے نہ ادویات ایس لئے فوری طبی امداد نہ مل سکی۔
محتسب