• news

پاکستان کو بھرپور جواب دے رہے ہیں بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی

نئی دہلی (آن لائن) بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے حوالے سے کہا ہے بھارت پاکستان کو بھرپور جواب دے رہا ہے ہمارا ردعمل اس سے دوگنا اور تگنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ ایک تقریب کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے۔ گورداسپور حملے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ راوی کے کنارے تار بندی کرنا مشکل ہے تاہم بین الاقوامی سرحد کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے جدید آلات استعمال کئے جا رہے ہیں۔
منوہر پاریکر

ای پیپر-دی نیشن