• news

بھارتی پولیس مقبوضہ کشمیر سے پکڑے گئے مبینہ پاکستانی ”در انداز“ نوید کا آج پولی گرافی ٹیسٹ کرائیگی، نئی دہلی کی عدالت میں پیشی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی پولیس مقبوضہ کشمیر کے ضع اودھم پور سے پکڑے گئے فاتر العقل نوجوان نوید جسے ”پاکستانی درانداز“ قرار دیا جا رہا ہے، کے بیانات میں سچ اور جھوٹ کا پتہ چلانے کیلئے آج اسکا پولی گرافی ٹیسٹ کرائیگی۔ پولیس حکام نے نوید کو سخت حفاظتی انتظامات میں اودھم پور سے نئی دہلی منتقل کرکے ڈسٹرکٹ جج امرناتھ کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے نوید کے پولی گرافی ٹیسٹ کی اجازت دیدی جبکہ نوید کی پاکستانی شناخت ثابت کرنے کیلئے اسکا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جا رہا ہے۔
نوید/ پولی گرافی ٹیسٹ

ای پیپر-دی نیشن