• news

کرپشن مقدمات: نیب نے پرویز اشرف کی گرفتاری کا پلان بنا لیا

اسلام آباد (نوخیز ساہی/ نیشن رپورٹ) نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کی چھٹیوں سے وطن واپسی پر 11 کرپشن مقدمات میں گرفتار کرنے کا پلان بنالیا ہے۔ نیب کے ذرائع نے بتایا نیب نے 6 ریفرنسز، 3 انکوائریوں اور 2 تحقیقات کی منظوری دی ہے جو سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین، سابق سیکرٹری شاہد رفیع، سابق ایم ڈی پی پی آئی بی اور سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ، غلام مصطفی کیخلاف ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق پرویز اشرف کے وارنٹ چیئرمین نیب کی میز پر موجود اور وہ 11 اگست کو وطن سے گئے۔ راجہ پرویز اشرف کے خلاف 2.3 بلین روپے کے فنڈز ڈبل سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔ دوسری انکوائری رینٹل پاور پلانٹ کے حوالے سے ہے۔ نیب کے ترجمان عاصم علی نوازش نے تصدیق کی کہ چیئرمین نیب سرکاری کانفرنسوں میں شرکت کیلئے بیرون ملک ہیں تاہم انہوں نے کہا وہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے حوالے سے باخبر نہیں۔
پرویز اشرف

ای پیپر-دی نیشن