• news

توقع ہے ایم کیو ایم جلد پارلیمنٹ میں واپس آئیگی، پی پی پی جماعت اسلامی

اسلام آباد (جاوید الرحمن/دی نیشن رپورٹ) بڑی اپوزیشن جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کو پوری توقع ہے کہ ایم کیو ایم جلد پارلیمنٹ میں واپس آئیگی اور حکومت ناراض پارٹی کو منانے میں کامیاب رہے گی۔ حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان کراچی آپریشن اور دیگر معاملات پر مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے۔ دوسری جانب پارلیمنٹ کا متعلقہ دفتر اس حوالے سے خاموش ہے۔ پارلیمانی ذرائع نے دی نیشن کو بتایا کہ ایم کیو ایم کے استعفے بدستور پراسیس میں رہیں گے۔ دونوں جماعتوں کو امید ہے کہ پی ٹی آئی کے معاملے کی طرح یہ مسئلہ بھی قابل قبول حد تک سیاسی طور پر حل ہو جائیگا۔ پی پی پی کے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے مطابق یہ مسئلہ سیاسی طور پر حل ہونے کی امید ہے۔ میں لندن میں ہوں مگر اس پر الطاف سے بات نہیں کر رہا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ متحدہ کے ارکان جلد اسمبلیوں میں آئیں گے۔ خورشید شاہ نے پہلے ہی سپیکر ایاز صادق سے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن