• news

حکومت کی جانب سے فوری اور سستے انصاف کیلئے اخراجات پر غور کیلئے چیئرمین سینٹ نے تمام سینٹرز پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد (آن لائن) سینٹ آف پاکستان نے رول آف روسیجر اور کنڈکٹ آف بزنس 2012ء کے رول 172-A کے تحت ایک نئی پارلیمانی روایت قائم کی بنیاد رکھ دی ہے۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ایوانِ بالا کے تمام سینیٹر ارکان پر مشتمل ایک بڑی کمیٹی تشکیل دیدی جو حکومت کی جانب سے فوری اور سستے انصاف کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر غور کرے گی۔ قبل ازیں سینیٹر پرویز رشید نے ایوان کو آگاہ کیا تھا وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کے عوام کو جلد فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے سفارشات مرتب کرنے کی غرض سے چوہدری محمد اشرف گوجر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی لیگل ریفارمز کمیٹی تشکیل دی تھی۔ سینٹ آف پاکستان کے چیئرمین میاں رضا ربانی کی خصوصی ہدایت پر سینٹ سیکرٹریٹ کے انچارج سیکرٹری امجد پرویز کے دستخطوں سے تحریری طور پر وزیراعظم لیگل ریفارمز کمیٹی کے چیئرمین چودھری محمد اشرف گوجر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کو تمام سینٹرز پر مشتمل کمیٹی کے اجلاس منعقدہ 19 اگست کو دن 11 بجے شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن