وسیم اکرم فائرنگ کیس:عدالت نے ملزم الطاف کو 28 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا
کراچی(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم پر فائرنگ کے مقدمے میں عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرتے ہوئے حتمی چالان پیش کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم پر فائرنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزم الطاف احمد کو پولیس نے سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کنیز فاطمہ کی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی جس پر عدالت نے ملزم الطاف احمد کو 28 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ تفتیش مکمل کرتے ہوئے حتمی چالان پیش کیا جائے۔