رحیم یار خان: طلاق لینے کی رنجش ، شوہر نے بیوی کے بال اور بھنویں مونڈ ڈالیں
رحیم یارخان( صبا ح نیوز)طلاق لینے کی رنجش پر سابق شوہر نے استرے کی مدد سے بیوی کے بال اور بھنویں مونڈ ڈالیں ۔ تفصیل کے مطابق جیٹھہ بھٹہ کی رہائشی رضیہ بی بی نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ 10سال قبل اس کی شادی چک109این پی کے رہائشی حفیظ سے ہوئی تھی جس نے کچھ عرصہ قبل قحبہ خانہ چلانا شروع کردیا اور اسے بھی برائی پر مجبور کرنے لگا انکار کرنے پر شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور 2ساتھیوں کی مدد سے استرے سے میرے بال اور بھنویں مونڈ ڈالیں جس پر رضیہ نے شوہر سے طلاق حاصل کرلی ۔گزشتہ روز بھی سابق شوہر مسلح حالت میں سسرال پہنچ گیا اور رضیہ کو دھمکی دی کہ اگر پولیس کارروائی کی تو جان سے ماردیا جائے گا بیوی رضیہ نے پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے تشدد کرنے بال اور بھنویں مونڈ دینے پر کارروائی کا مطالبہ کیا جس پر پولیس نے شوہر حفیظ اور اس کے 2ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔