پرویز مشرف کا شجاع خانزادہ کی شہادت اور جنرل (ر) حمید گل کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد (آئی این پی ) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی شہادت اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا شجاع خانزادہ پر خود کش حملہ انتہائی افسوسناک ، حکمرانوں کو صرف اپنی سیکورٹی سے غرض ہے ، سکیورٹی فراہم کی جاتی تو یہ سانحہ پیش نہ آتا۔ دریں اثناء مشرف نے جنرل (ر) حمید گل کے انتقال پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔