تھائی لینڈ کیساتھ ٹیکسٹائل اور فشریز کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے : خرم دستگیر
لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان تھائی لینڈ آزاد تجارتی معاہدے کی بدولت پاکستانی ٹیکسٹائل اور فشریز کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔تھائی لینڈمیںبہت بڑی ٹورزم انڈسٹری موجود ہے جو تیزی سے وسعت پذیر ہے ، جس میں پاکستان کی ہوم ٹیکسٹائل کی کھپت کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔پاک تھائی لینڈ آزاد تجارتی معاہدے کے ذریعے پاکستانی ایکسپورٹرز کو اپنے مد مقابل ایکسپورٹرز کے برابر مارکیٹ رسائی ممکن ہو گی اوریہ اشیاء پاکستان سے تھائی مارکیٹ میںآسانی سے جگہ بنا سکیں گی۔انھوں نے کہا کہ فشریز کا شعبہ پاکستان میں کم ترقی یافتہ ہے جبکہ تھائی لینڈ فشریز سیکٹر انتہائی جدید خطوط پر استوار ہے اور تھائی لینڈ فشریز کا ایک بڑا ایکسپورٹر ہے ۔دونوں ممالک کے مابین آزاد تجارتی معاہدے اور سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان میں فشریز کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی آئے گی۔