پروازوں میں تاخیر بدستور جاری
لاہور( خبر نگار ) پی آئی اے کی کراچی سے آنیوالی پرواز پی کے 304 اور لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز پی کے 305گذشتہ روز 2-2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ ریاض سے لاہور آنیوالی ایئر بلیو کی پرواز 475 کو جس نے ساڑھے چار بجے سہ پہر لاہور پہنچنا تھا لاہور کی بجائے کراچی اتار لیا گیا ۔ ایئر بلیو انتظامیہ نے جہاز لاہور کی بجائے کراچی لیجانے کی وجہ ’’فیولنگ‘‘ بتائی ۔