فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے فارم میکنائزیشن کو ترجیح دی جائے: اعجاز نون
لاہور (نیوز رپورٹر)فصلات کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لئے زرعی انجینئرز علاقائی بنیادوں پر فارم میکنائزیشن کو ترجیح دیں۔ یہ بات پارلیمانی سیکرٹری زراعت پنجاب رانا اعجاز احمد نون نے ایگریکلچرل میکنائزیشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں مینو فیکچررز ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلڈوزرز کے نعم البدل پر کام کیا جائے جو ان کے مقابلے میں سستے اور مئوثر ہوں۔۔زرعی مشینری بنانے کے لئے مینو فیکچررز لیبر سکلز کو بڑھانے کے لئے ٹیوٹا کے ساتھ مل کر ٹریننگ پروگرام مرتب کریں کیونکہ اگلے پانچ سال میں حکومت پنجاب 20 لاکھ سکلڈ لیبر تیار کرے گی۔