سرکاری حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز
لاہور(خبر نگار)لاہور سے سرکاری حج آپریشن کا باقاعدہ آ غاز ہو گیا ہے۔سوموار کی صبح پی آئی اے کی پرواز پی کے 6003 صبح چھ بجے حج ٹرمینل سے 322عازمین حج کو لیکر جدہ روانہ ہوئی۔پی آئی اے کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ منیجر خرم مشتاق،ڈسٹرکٹ منیجر سلیم شاہانی نے عازمین حج کو رخصت کیا۔