• news

خسارے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ کم نہیں کیں، حکومت شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا چاہتی ہے: وقار مسود

اسلام آباد (آئی این پی) سیکرٹری خزانہ وقار مسعود نے کہا ہے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں پٹرولیم کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، حکومت چاہتی ہے شہری ٹیکس نیٹ میں آئیں۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیمتیں اسلئے کم نہیں کی گئیں کیونکہ حکومت کو پہلے ہی خسارہ ہے۔ ا دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں۔ سیکرٹری فنانس نے کہا خسارے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ کم نہیں کیں، حکومت چاہتی ہے شہری نیٹ ٹیکس میں آئیں۔

ای پیپر-دی نیشن