• news

اٹک حملے کے باعث احتجاج مئوخر کیا ، نئی تاریخ کا اعلان مشاورت سے کرینگے : محبوب سر کی ، نعیم میر

لاہور( کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب کے صدر چوہدری محبوب سرکی مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر نے اعلان کیا ہے کہ اٹک خود کش حملہ میں دہشت گردی کے واقع میں جانی نقصان کو مد نظر رکھتے ہوئے آج کا ملک گیر ایف بی آر کے دفتروں کے گھیرائو کے فیصلے کو موخر کر دیا ہے۔ آل پاکستان انجمن تاجران کا آئندہ کا لائحہ عمل ودہولڈنگ ٹیکس کو مکمل مسترد کرنے کے فیصلے سمیت تمام اہم فیصلے 32 رکنی ملک گیر ایکشن کمیٹی کے مشورے سے آئندہ کا اعلان کیا جائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن