• news

پنجاب میں کوآپریٹو سکیموں کی منظوری‘ حکومت 850 ملین فراہم کریگی

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) پنجاب میں متعدد کوآپریٹو سکیموں کی منظوری دیدی گئی جس میں 850 ملین روپے سے زائد فنڈز حکومت پنجاب فراہم کرے گی- حکومت پنجاب نے 300 ملین کے فنڈز کوآپریٹو سوسائٹیز کو ٹریکٹرز کی فراہمی کے لئے مہیا کئے - اس سکیم کے تحت 25 فیصد کوآپریٹو سوسائٹیز کا ممبر اور 75 فیصد حکومت پنجاب فراہم کرے گی جس کی واپسی 22 سالوں میں ششماہی اقساط کے ذریعے ہو گی- محکمہ امدادی باہمی نے ’’پلان انٹرنیشنل‘‘کے باہمی اشتراک سے ضلعی وہاڑی میں دودھ کی کولیکشن کے کام میں کامیابی کے بعد اس سکیم کے دائرہ کارکو وسعت دی جا رہی ہے - اس سکیم کے تحت راولپنڈی، لیہ، مظفر گڑھ، لودھراں، ملتان ، خانیوال، لاہور، قصور، شیخوپورہ اور حافظ آباد میں دودھ کا کاروبار شروع کیا جائے گا تا کہ عوام کو سستا اور معیاری دودھ فراہم ہو سکے-

ای پیپر-دی نیشن