سمیڈا کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام
لاہور (کامرس رپورٹر )سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سمیڈا‘ کے قائم کردہ فائونڈری سروس سنٹر ’ ’ ایف ایس سی‘‘ کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی کے میٹلرجی اینڈ میٹریل انجیئنرنگ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے سیمولیشن کی اہمیت کے موضوع پر ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں فائونڈری سروس سنٹر کے ایکسپرٹ اور سیمولیشن انجینئر مسٹر ثاقب قیوم نے میٹل کاسٹنگ میں سیمولیشن کی اہمیت کے موضوع پر حاضرین کو سیر حاصل لیکچر دیا۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے میٹلرجی ڈیپارٹمنت کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور ڈاکٹر عقیل انعام نے بھی خطاب کیا۔