• news

اٹک حملہ قابل مذمت، دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں کر سکتے: خواجہ خاوررشید

لاہور(کامرس رپورٹر) سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب وخواجہ خاور رشید نے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے خود کش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ شہید دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے بے باک اور بہادر ترجمان تصور کئے جاتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن