• news

کنڑ میں پاک فوج کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک، دو زخمی ہو گئے: افغانستان کا الزام

کابل(اے این این)افغانستان نے الزام عائد کیاہے کہ پاک فوج نے مشرقی صوبہ کنڑ میں پولیس چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ کنڑ حکومت کے ترجمان نے پاک فوج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کی مشرقی صوبہ کنڑ کے ضلع نارائی کے علاقے دو کالم میں پولیس چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار احمد شاہ ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔اس کے علاوہ چار دکانوں اور ایک چھوٹے ہوٹل کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے بعد افغان فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی۔

ای پیپر-دی نیشن