حملہ آوروں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے نیا نائن ایم ایم پستول استعمال کیا: فرانزک رپورٹ
کراچی ( این این آئی)رشید گوڈیل پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ واقعہ میں استعمال ہونیوالے پستول کی فارنزک رپورٹ مرتب کرلی گئی ہے جس کے مطابق گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزمان نے نیا نائن ایم ایم پستول استعمال کیا۔ یہ پستول اس سے پہلے دہشت گردی کی کسی واردات میں استعمال نہیں کیا گیا جبکہ گولیوں کے خول کسی بھی پرانے واقعہ سے مماثلت نہیں رکھتے ہیں۔