جعلی شناختی کارڈ کیس، کوئٹہ کی عدالت سے نادرا کے 2 افسروں سمیت 4 ملزموں کو 31 سال قید کی سزا
کوئٹہ(بیورو رپورٹ)کوئٹہ میں انسداد رشوت ستانی کی عدالت نے نادرا کے دو افسروں سمیت چار ملزموں کوجعلی شناختی کارڈز کے کیس میں مجموعی طور پر 31سال قید کی سزا سنادی جعلی شناختی کارڈ کیس کا فیصلہ انسداد رشوت ستانی عدالت کوئٹہ کے جج منیر احمد مری نے سنایا ایف آئی اے نے 2013 میں کوئٹہ میں جعلی شناختی کارڈ بنا نے اور انہیں بڑی تعداد میں غیرملکیوں کوجاری کرنے کے الزام میں نادرا کراچی کے آفیسر اسد کاظمی،ڈیٹا انٹری آپریٹر دانش علی ، ایجنٹ محمد آصف اور جعلی کارڈ ہولڈر عنایت رحیم کو گرفتار کیا تھا۔