متعدد شعبوں پر ایکسائز ڈیوٹی کا استثنیٰ ختم‘ حج اور عمرہ ٹکٹ مہنگا ہو گا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بینکنگ کمپنیوں اور نان بنکنگ فنانشیل کمپنیز ‘ حج آپریشن‘ عمرہ‘ چیک بک انشورنس‘ مشارکہ‘ مضاربہ اور یوٹیلیٹی بلز کی سروسز پر ایکسائز ڈیوٹی کا استثنیٰ ختم کر دیا گیا ہے۔ اس طرح حج کے فضائی راستے سے سفر‘ سفارتی افراد کیلئے بین الاقوامی سفر پر ایکسائز ڈیوٹی کا استثنیٰ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمہ سے حج اور عمرہ کا ٹکٹ مہنگا ہو جائیگا۔