• news

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری ،18 دہشت گرد ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں جیٹ طیاروں کی فضائی کارروا ئی کے دوران 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ وادی شوال کے گھنے جنگلات میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوسرے مرحلہ کی کارروائی جاری ہے۔ صباح نیوز کے مطابق فضائی کارروائی سے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ پاک فوج کی دہشت گردوں کیخلاف جاری جنگ کا میابی سے جاری ہے اور اس میں گزشتہ چند دنوں سے تیزی آگئی ہے اور گذشتہ تین دنوں کے دوران 123 دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کیا جا چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن