• news

سندھ ہائیکورٹ نے اربوں کی مبینہ کرپشن میں ملوث قاضی زاہد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا

کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے مبینہ طور پر اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث قاضی زاہد حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ہولڈنگ کسٹم ہاؤس ایجنٹ قاضی زاہد حسین کی ای سی ایل میں نام سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ قاضی زاہد حسین نے قومی خزانے کو تقریباً پانچ ارب روپے کا نقصان پہنچایا جس بنا پر ان کا نام نیب نے کرپٹ لوگوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ بعدازاں یہ نام اس فہرست سے ہٹا دیا گیا۔ نیب کی فہرست سے نام ہٹانے کو بنیاد بناتے ہوئے عدالت نے قاضی زاہد حسین کا نام ای سی ایل سے بھی ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن