• news

8 پولیس افسروں کے تبادلے، اطہر اسماعیل ایس ایس پی، وی وی آئی پی سکیورٹی لاہور تعینات

لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے 8 پولیس افسروں کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بٹالین کمانڈر فائیو پنجاب کانسٹیبلری لاہور اطہر اسماعیل امجد کو تبادلہ کر کے ایس ایس پی، وی وی آئی پی سکیورٹی لاہور، ایس ایس پی انوسٹی گیشن گوجرانوالہ عرفان اللہ خان کو ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد کی خالی آسامی پر، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم جھنگ محمد طارق ملک کو ایس ڈی پی او رینالہ خورد اوکاڑہ، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی محمد شہزاد کو ڈی ایس پر سارجنٹ ایٹ آرمز، پنجاب اسمبلی لاہور، ڈی ایس پر سارجنٹ ایٹ آرمز، پنجاب اسمبلی لاہور طارق محمود کو ایس ڈی پی او صدر سرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایس پی، وی وی آئی پی سکیورٹی لاہور محمد باقر، ایس ڈی پی او رینالہ خورد، غلام مہتدا حافظ، ایس ڈی پی او صدر سرگودھا، ڈی ایس پی عاشق علی جٹ کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن