• news

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابق چیئرمین پیمرا چودھری عبدالرشید کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید کے خلاف ایف آئی آر کیس کی سماعت کرتے ہوئے عبدالرشید کے خلاف کارروائی اور گرفتار نہ کرنے کے حوالے سے حکم جاری کردیا ہے اور آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی طور پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ کیس کی سماعت 25 اگست تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیئرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید کے خلاف ایف آئی آر کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس نور الحق قریشی نے کی۔ عدالت میں چوہدری عبدالرشید کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق چیئرمین عبدالرشید کو عدالت نے تین بار بحال کیا حکومت کی جانب سے غیر قانونی بھرتیوں کا الزام عائد کیا جاتا رہا۔ حکومت نے میرے موکل پر غیر قانونی ایف آئی آر درج کرارکھی ہے۔ جس پر عدالت نے چوہدری عبدالرشید کے خلاف کارروائی اور گرفتار نہ کرنے کے حوالے سے حکم جاری کردیا آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن