سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات (آن لائن) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ گزشتہ صبح 4:23 پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ اس کی گہرائی 64 کلومیٹر رہی۔ اس کا مرکز مینگورہ کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔