• news

خیبر پی کے کے سابق وزیر معدنیات ضیاء اللہ کا شریک کار ناہید خان بھی گرفتار

ابیٹ آباد (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے احتساب کمشن کے حکام نے ابیٹ آباد میں چھاپا مار کر سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کے شریک کار ناہید خان کو بھی گرفتار کر لیا۔ احتساب کمشن ذرائع کے مطابق ناہید خان اور ضیاء اللہ آفریدی نے مل کر فاسفیٹ میں ایک ارب 20 کروڑ روپے کی کرپشن کی۔ ذرائع کے مطابق ناہید خان ابیٹ آباد میں صحارا مائن کمپنی کے ذریعے غیر قانونی مائینگ کرواتے رہے تھے۔ ناہید کی گرفتاری ضیاء اللہ آفریدی کے انکشافات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔ احتساب کمشن نے کچھ روز قبل ہی ضیا اللہ آفریدی کو صحارا مائن سیکنڈل میں تیسری بار گرفتار کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن