• news

سانگھڑ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت‘ خام پیداوار شروع

سانگھڑ (صباح نیوز) سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان پٹرولیم نے کنویں سے خام تیل اور گیس حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔ پاکستان پٹرولیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی طور پر کبیر ویل سے ابتدائی طور پر 194 ملین مکعب فٹ گیس 253 بیرل یومیہ تیل نکالا جارہا ہے۔ تیل و گیس کے ماہرین کے مطابق ملک میں تیل و گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں، اربوں ڈالر درآمدی تیل پر خرچ کرنے کے بجائے اگر مقامی سطح پر تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کا کام تیز کر دیا جائے تو تیل مصنوعات میں نہ صرف خود انحصاری حاصل ہو گی بلکہ قیمتی زرمبادلہ بھی بچ سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن