• news

پاکستان میں داؤد ابراہیم کا کھوج لگا لیا: بھارتی درفنطنی

نئی دہلی (اے این این)بھارت نے دعویٰ کیاہے کہ اس نے انتہائی مطلوب ملزم داؤد ابراہیم کی پاکستان میں سکونت کے مقام کاکھوج لگالیاہے اوریہ معاملہ آئندہ ہفتے قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح کے مذاکرات میں اٹھایاجائے گا۔بھارتی اخبار ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کی رپورٹ میں حکومت ذرائع کے حوالے سے کہاگیاکہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر حکومت دائود ابراہیم کی پاکستان میں مختلف مقامات پر موجودگی کا کامیابی سے کھوج لگا لیا ہے۔ اس حوالے سے ایسے سات پتے معلوم ہوئے ہیں جہاں دائود ابراہیم گزشتہ کئی سال سے قیام پذیرہوتے رہے ان میں سے زیادہ ترپتے کراچی کے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن