• news

بہاولنگر کے کئی دیہات میں فلڈ وارننگ جاری، نارروال میں نوجوان ڈوب گیا

بہاولنگر+ نارووال (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ کے باعث ضلعی انتظامیہ نے کئی دیہات میں فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے جبکہ نارووال میں ایک، ایک نوجوان جوہڑ میں ڈوب گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے جاری آبی جارحیت کے باعث دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے باعث ہیڈ سیلما نکی کے مقام پر پانی کی آمدمیں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد61009 کیوسک اور اخراج 49582 رہا جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دریا میں پانی کا بہاوئو بڑھنے کی وجہ سے منچن آباد سے ملحقہ دیہاتوں کے مکینوں کو فلڈ وارننگ جاری کر تے ہوئے انہیں محفوظ مات پر منتقل ہونے کی ہدا یا ت جاری کر دی ہیں۔ ممکنہ سیلابی کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ ادھر نارووال کے موضع اگووالا میں ایک نوجوان جوہڑ میں ڈوب کر دم توڑ گیا۔ ریسکیو1122کے مطابق ظفروال روڈ پر موضع اگووال میں 15سالہ سبحان اپنے گائوں کے باہر بارشوں کے پانی کے جوہڑ میں گر کر ڈوب گیا۔ ریسکیو 1122کے پہنچنے سے پہلے ہی اہل علاقہ نے اس کی نعش نکال لی سبحان کی نعش جب گھر پہنچی تو گھر کہرام مچ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن